نام بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل کرنے کی اپیل

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر
نام بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل کرنے کی اپیل

مکرمی! میرا گھرانہ 2 بیویوں‘ 4 چھوٹی بچیاں اور 2 چھوٹے بچوں پر مشتمل ہے۔ میں سابقہ 4 سالوں سے ہیپاٹائٹس سی + (کالے یرقان) کا مریض ہوں۔ علاج معالجے پر ذاتی طورپر لاکھوں روپے خرچ کرنے کے باوجود میری صحت بالکل ٹھیک نہیں ہوئی اور اب بھی علاج جاری ہیں۔ میں اب مبلغ 70,000 روپے کا مقروض بھی ہوں۔ پیپلزپارٹی کے آخری 5 سالہ دور میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت میرے گائوں میں حکومتی سروے کیا گیا‘ لیکن میرے گھرانے کو مذکورہ بالا پروگرام میں شامل نہیں کیا گیا بلکہ میرے گائوں کے اچھے معاشی حالات کے حامل خاندانوں کو مذکورہ بالا پروگرام میں شامل کیا گیا حالانکہ میرے گھرانے کے 4 بچے بھی اس وقت زیرتعلیم تھے۔ میں نے ضلع سرگودھا کے ڈائریکٹر / چیئرمین بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو متعدد رجسٹرڈ پوسٹل درخواستیں ارسال کیں‘ لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ میں نہایت ہی غریب آدمی ہوں۔ لہٰذا آپ صاحب سے اور چیئرمین / ڈائریکٹر صاحب پاکستان بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے پرزور دردمندانہ و عاجزانہ اپیل ہے کہ برائے مہربانی میرے کنبے / گھرانے کے زیرکفالت افراد کو مدنظر رکھتے ہوئے میرا نام بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل کرنے کے احکامات صادر فرما کر تاحیات شکریہ کا موقع دیں۔ (خضر حیات کھرل‘ ساکن چک چندو نمبر 143 شمالی‘ ڈاکخانہ و تحصیل سلانوالی‘ سرگودھا (پنجاب)‘ موبائل نمبر:0342-7532911 )