رمضان کی بہاریں

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر
رمضان کی بہاریں

(چودھری عبدالخالق)
ہوائیں چل رہی ہیں کیف و سرور کی
سرشار ہو رہی ہے امت حضورؐ کی
ذکر و فکر ہے جاری ہر ایک انجمن میں
غنچے ایمان والے کھلے چمن چمن میں
پرنور ہیں فضائیں مسرور ہیں ہوائیں
حمد خدائے باری شجر و ہجر سنائیں
جنت کے در کھلے ہیں زاد سفر بنا لو
صدائیں آ رہی ہیں قسمت کو جگمگالو
مانگو ایمان والو رب آپ کہہ رہا ہے
رحمت کا اک سمندر ہر آن بہہ رہا ہے
دنیا پہ چھا گیا ہے ابرکرم کا سایہ
بخشش کا ایک وسیلہ رمضان ہے بنایا