جی ٹی روڈ سے لاہور آنے والوں کی پریشانی

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر
جی ٹی روڈ سے لاہور آنے والوں کی پریشانی

مکرمی! جی ٹی روڈ (پشاور، پنڈی، جہلم، گجرات) سے آنیوالی مسافر بسیں کوچز اور سیالکوٹ، نارووال اور فیصل آباد، جھنگ، شیخوپورہ سے آنے والی مسافر بسوں کے 80% سے زاہد مسافر اندرون شہر اور دیگر قصبات کو جانے کے لئے شاہدرہ سے میٹروبس کی ترجیح دیتے ہیں بلکہ مجبور ہیں کہ اس کے علاوہ کوئی متبادل ٹرانسپورٹ ہی نہیں لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ شاہدرہ میٹروبس سٹیشن پر جی ٹی روڈ و دیگر شہروں سے آنے والی مسافر بسوں، کوچز کا سٹاپ نہیں ہے۔ اگر کوئی ڈرائیور کسی مسافر کو وہاں اتر دے تو اس کا چالان کر دیا جاتا ہے اس لئے تمام مسافروں کو شاہدرہ چوک سے کافی پیچھے اتار دیا جاتا ہے جس وجہ سے خواتین و حضرات اپنے بیگ اور بچے اٹھائے اس شدید گرمی اور جس میں شاہدرہ میٹرو سٹیشن پہنچتے ہیں پسینے سے شرابور کوئی اچھے لفظوں میں حکومت کی اور ارباب اختیار کو یاد نہیں کرتے۔ خادم اعلیٰ پنجاب اور ٹریفک افسران سے پر زور اپیل ہے کہ شاہدرہ میٹرو بس سٹاپ پر دیگر شہروں سے آنیوالی بسوں اور کوچز وغیرہ کو سٹاپ میں کیا جائے تاکہ مسافروں کو آسانی ہو۔(ذوالفقار علی و دیگر)