بابل کی دہلیز

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر
بابل کی دہلیز

والدین شاید بیٹیوں سے اس لئے زیادہ پیارکرتے ہیں کہ نہ جانے ان کی آئندہ زندگی میں انہیں اتنا پیار، لاڈ اور مان میسر آبھی سکے گا کہ نہیں؟۔ جس شخص کے ہاتھوں میں وہ ہیرے سی بیٹی دے رہے ہیں وہ اس کی قدر کرسکے گا کہ نہیں کیونکہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ بیاجی بیٹیوں کے دکھ بابل کی دہلیز کے اندر بیٹھی بیٹیوں سے کہیں زیادہ دل شکن اور اعصاب توڑ ہوتے ہیں جو اچھے خاصے والدین کو ریت کی بھر بھری دیوار کی طرح آہستہ آہستہ زمین بوس کرتے چلے جاتے ہیں اور یہی وجہ سے کہ بیٹی کے پیدا ہوتے ہی اس کو دی جانے والی تمام دعائوں میں نصیب کے اچھے ہونے کی دُعاسرفہرست ہمیشہ سے رہی ہے۔ (عروسہ رفیق اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور )