ایم فل اور پی ایچ ڈی کلاسز کا اجراء کیا جائے

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر
ایم فل اور پی ایچ ڈی کلاسز کا اجراء کیا جائے

مکرمی!خادم پنجاب جناب شہبازشریف‘ سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب اور وائس چانسلر جناب ڈاکٹر مجاہد کامران سے اپیل کرتے ہیں کہ پنجاب یونیورسٹی جہلم کیمپس میں اردو‘ انگریزی‘ اسلامیات اور تاریخ کے مضامین میں ماسٹر ڈگری پروگرام اور انہی مضامین میں چار سالہ بی ایس پروگرام شروع کیا جائے۔ نیز ایم فل اور پی ایچ ڈی کلاسز کا اجراء کیا جائے تاکہ ضلع جہلم اورچکوال کے لاکھوں طلباء جو گریجوایشن کے بعد تعلیمی وسائل کی کمی کی وجہ سے اعلیٰ تعلیم سے محروم رہ جاتے ہیں‘ تعلیم کے زیور سے آراستہ ہو سکیں اور ان دو تاریخی اضلاع میں علم و دانش کے چراغ روشن ہو سکیں۔(ماہر اقبالیات پروفیسر (ر) قدرت علی سیالوی صدر نظریہ پاکستان فورم جہلم)