’’تعلیم میں مسائل‘‘

مکرمی!’’مودبانہ گزارش ہے کہ پورے پاکستان کی طرح سکول میں بجلی کا بہت مسئلہ ہے بجلی نہ ہونے کی وجہ سے کلاس میں خاطر خوا روشنی نہیں ہوتی۔ جس کی وجہ سے ہمارا وقت ضائع ہوتا ہے ۔ برائے مہربانی بجلی کا مناسب بندوبست کر دیں‘‘ ۔ حقیقت میں ، میں تعلیم میں مسائل کے بارے میں خط لکھنا چاہ رہا تھا مگر مجھے سکول میں رٹا لگوایا گیا تھا جس کی وجہ سے میں نے پرنسپل کے نام درخواست ایڈیٹر کے نام خط سمجھ کر لکھ ڈالی۔ آپ کے اخبار کے توسط سے میں ان اساتذہ اور طالبعلموں کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ رٹا لگانے نے امتحان میں نمبر بے شک اچھے آجائیں مگر عملی زندگی میں انسان اس علم سے کوئی فائدہ نہیں اٹھا سکتا۔(حسنین رضا۔لاہور)