یوتھ فیسٹیول طرز کا آزادکشمیر میں بھی میلہ لگایا جائے

مکرمی ! میرا تعلق آزاد کشمیر سے ہے۔ یہ سرحدی علاقہ خوبصورت کوہساروں اور سرسبز وادیوںکے باعث اپنی ایک خاص پہچان اور شہرت رکھتا ہے مگر یہاں لڑکیوں اور خواتین کیلئے تفریحی سرگرمیوں بالخصوص کھیلوں میں حصہ لینے کے مواقع نہیں ہیں۔ ہماری بھی خواہش ہے کہ پنجاب یوتھ فیسٹیول طرز کا کوئی میلہ ہو جس میں گھریلو خواتین، بچے اور طالبات کو تفریحی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ اپنی صلاحیتوں کو اُجاگر کرنے کا موقع ملے۔ میری حکومت پاکستان، حکومت آزاد کشمیر سے گزارش ہے کہ کشمیر یوتھ فیسٹیول کا انعقاد کیا جائے اور پنجاب یوتھ فیسٹیول کو فالو کیا جائے۔(ہدیٰ ۔ مظفر آباد آزاد کشمیر)