لیپ ٹاپ کے دعویدار

مکرمی ! خادم اعلیٰ پنجاب کی علم دوستی پر کسی قسم کے شک و شبہ کی گنجائش نہیں ’’پڑھا لکھا پنجاب‘‘  میں آئندہ نسل کی بقا ہے۔ گورنمنٹ فاطمہ جناح کالج چونا منڈی لاہور کے شعبہ ابلاغیات کی طالبات ایم اے پارٹ ون میں فسٹ ڈویژن نمبروں سے کامیاب ہوئیں۔ شعبہ ابلاغیات کا نتیجہ ہر سال سو فیصد رہتا ہے اور اس سال بھی طالبات نے اس ریکارڈ کو قائم رکھا اور تمام طالبات نے فرسٹ ڈویژن حاصل کی۔ ہم وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی توجہ ان طالبات میں لیپ ٹاپ کی تقسیم کی طرف دلوانا چاہتے ہیں کہ تمام طالبات اس امید پر ہیں کہ انہیں بھی محنت کا ثمر ضرور ملے گا۔ ہماری وزیر اعلیٰ سے گزارش ہے کہ شعبہ ابلاغیات کی طالبات میں لیپ ٹاپ کی تقسیم پر توجہ کریں تاکہ نوجوان نسل نئی ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کر سکیں اور اپنی تعلیم کو مزید آگے جاری رکھ سکیں۔
 (متعدد طالبات ۔ شعبہ ابلاغیات، گورنمنٹ فاطمہ جناح کالج چونا منڈی لاہور)