گدھے کا گوشت، حکومت خاموش

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر
گدھے کا گوشت، حکومت خاموش

مکرمی! آئے روز گدھے کے گوشت کی خبریں اخبارات میں پڑھنے کو ملتی ہیں۔ لوگوں کو گدھے کا گوشت کھلایا جا رہا ہے۔ حکومتی نمائندے اور انسپکشن ٹیمیں کہاں ہیں؟ سلاٹر ہائوس کہاں ہیں؟ جہاں سے گوشت پر مہر لگتی ہے۔ کیا حکومتی نمائندے اس کام میں ملوث ہیں؟ حالانکہ گدھا گاڑی ایک غریب آدمی کی روزی روٹی کا ذریعہ ہے جس کو ساراد ن چلا کر اپنے بچوں کا پیٹ پالتا ہے اور اب گدھے کے گوشت کی فروخت بھی منظر عام پر آگئی ہے۔ حکومت کو چاہئے ایسے مکروہ کاروبار کو ختم کرنے کیلئے سخت اقدامات کرے۔(حافظ عبدالقادر، شعبہ ابلاغیات پنجاب یونیورسٹی)