کینسر ہسپتال میں اعلی معیار کی سہولتیں

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر
کینسر ہسپتال میں اعلی معیار کی سہولتیں

مکرمی! شوکت خانم میں کچھ دنوں کیلئے والنٹیئر شپ کرنے کے دوران کینسر کے مرض میں مبتلا 6 سالہ بچہ عمر جس کی معصومیت اور ہمت نے میرے دل کو چھو لیا۔ کینسر جیسے مہلک مرض کی تشخیص ہونے اور اسکے علاج کے دوران میں نے ہر وقت اسے مسکراتے دیکھا۔ اسے کیمو لگوانے کا ڈر تھا نہ ہی انجکشن کا خوف۔ اسکے چھوٹے چھوٹے ہاتھوں میں ڈرپ لگی دیکھ کر میں افسردہ ہو جاتی مگر اسکے ہونٹوں پر کبھی بھی اف تک نہ آتی اور ہمیشہ خوش رہتا تھا۔ ہسپتال ایسے بہت سے مریض بچے تھے جو میرے اور بہت سے دوسرے والنٹیئرز کے ساتھ کھیل کر اور باتیں کرکے اپنی تکلیف بھول جاتے۔ میری دعا ہے کہ وہ جلد از جلد ٹھیک ہو جائیں اور ہمیشہ ایسے ہی مسکراتے رہیں، شوکت خانم ہسپتال میں مریض بچوں کے ساتھ اپنا کچھ وقت گزارنا میرے لئے بہت فخر کی بات ہے۔ ان بچوں کو دیکھ کر میرا حوصلہ اور بھی بلند ہوا۔ یہ شوکت خانم کی بہت بڑی کاوش ہے کہ مریض بچوں کو علاج کے ساتھ ساتھ روحانی تربیت بھی فراہم کر رہا ہے اور اعلی معیار کی جدید طبی سہولتیں بھی فراہم کر رہا ہے۔ کنول شہزادی… لاہور)