جوڈیشل کمیشن کے قیام پر اتفاق رائے

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر
جوڈیشل کمیشن کے قیام پر اتفاق رائے

مکرمی! پاکستان مسلم لیگ ن اورپاکستان تحریک انصاف جوڈیشل کمیشن کے قیام پر متفق ہوچکے ہیں۔ سیاسی مفاہمت کی یہ ایک اچھی مثال ہے۔ ماضی میں سیاسی جماعتوں کے آپس میں دست و گریبان ہونے سے ملک کو بہت نقصان پہنچا ہے۔ جوڈیشل کمیشن کے قیام میں کسی جماعت کی ہار جیت نہیں بلکہ آنے والے انتخابات کو دھاندلی سے پاک کرنے کیلئے دونوں جماعتوں کے فراخدلانہ کوشش ہے جسے سراہنا چاہئے۔ اب تحریک انصاف کے لیڈروں کو بھی حکومت پر بے جاتنقید سے باز رہنا چاہئے اور جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کا انتظار کرنا چاہئے۔(محمد ضیاء آفتاب، نیوگارڈن ٹائون ، لاہور)