آج کا مسلمان

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر
آج کا مسلمان

مکرمی! آج کا مسلمان مادیت پرست بن چکا ہے۔ خودنمائی اور خودپسندی عادت ثانیہ بن چکی ہے۔ راتوں رات امیر بننے کی دھن پر ذہن و قلب پر سوار ہے۔ جائز اور ناجائز کے ضابطے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو رہے ہیں۔ صحیح اور غلط اپنا مفہوم کھوئے جا رہے ہیں۔ نظریات اور خیالات کی دنیا بدل رہی ہے انسانوں کی اکثریت حدودوقیود کے بندھن سے آزاد ہو رہی ہے۔ دین ومذہب نظام زندگی سے لفظ غلط کی طرح مٹ رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ہر طرف مسلمان پریشان ہی نظر آ رہے ہیں ہر طرف مسائل ہی مسائل ہیں اور اس کی یہی وجہ ہے کہ آج ہم اپنے مذہب سے دور ہو گئے ہیں۔ (صالحہ رحمان … لاہور)