مکرمی! میرے محترم عوام کے محبوب ہر دلعزیز اور پاک فوج کے چیف جنرل راحیل شریف صاحب کی خدمت میں صرف اتنی سی گزارش ہے کہ خدارا اب دشمن نمبر ایک تو آ جا کر صرف اور صرف ’’دہشت گرد‘‘ ہی ہیں چاہے وہ اعتدال پسند دہشت گرد ہو یا شدت پسند، مسلم دہشت گرد ہو یا غیر مسلم، بہر کیف، بات آ جا کر دہشت گرد کی دہشت پر ہی ختم ہوتی ہے۔ لیکن خدارا یہ تو دیکھئے کہ دہشت گردوں کا پلے بیک سنگر اور ہنر ماسٹر وائس کون ہے؟ اگر ہم عوام اور فوج اسی بھول بھلئیوں کی گلیوں میں دہشت گردوںکا پیچھا کرنے میں ہی مصروف رہے اور دشمن کی غالب حکمت عملی ہی ہمارے خلاف یہ ہے تو پھر ہم قیامت تک اسی الجھائو میں گرفتار رہیں گے۔ اگر دہشت گرد ہمارا دشمن نمبر ایک بھارت ہے تو اس کے ساتھ امن کی آشا تجارت، معذرت خواہانہ پالیسی اور جھکائو کس لئے۔ (ڈاکٹر محمد ارشد فانی، لاہور، 0324-4864001)
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024