وضاحت

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر
وضاحت

 مکرمی! 27 فروری 2014ء کو بندہ کے خلاف من گھڑت اور بہتان تراش خبر آپ کے کسی نامہ نگار نے لگائی ہے۔ میں عرصہ 17 سال سے ایک ایسے آر ایچ سی کو چلا رہا ہوں جہاں کوئی اور دل لگا کر کام کرنا نہیں چاہتا اور یہاں پر غریب عوام میں میری عزت ہے۔ میرے اس عرصہ خدمت کے دوران مجھے کئی مرتبہ ان زرد صحافت کے نمائندوں نے بلیک میل کیا کیونکہ سرکاری ملازم ان کا آسان ہدف ہوتا ہے۔ مذکورہ صحافی بھی ان میں شامل کیونکہ ان کی ناجائز سفارشات اور احکامات میری فطرت کے خلاف ہیں۔ میں اس غلط‘ بے بنیاد اور جھوٹی خبر کی پرزور تردید کرتا ہوں اور اس کے خلاف ہتک عزت کا قانونی حق رکھتا ہوں۔(ڈاکٹر مسعود عزیز سینئر میڈیکل آفیسر انچارج آر ایس سی کوٹ رادھا کشن )