وزیر ریلوے سے درخواست

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر
وزیر ریلوے سے درخواست

مکرمی! سائل عرصہ پنتالیس سال سے کچی آبادی باجہ لائن مغلپورہ روڈ لاہور میں رہائش پذیر ہوں۔ یونٹ نمبر 336/LDA کی رجسٹری اور انتقال میرے نام پر ہے‘ محکمہ ریلوے کا اس جگہ سے کوئی تعلق واسطہ نہ ہے۔ میں نے یہ مکان بمعہ دو عدد دکانیں اپنے دو معذور (نابینا) بچوں کے نام کر دی ہیں۔ تاکہ وہ صحیح طریقہ سے تعلیم حاصل کر سکیں۔ میری معذور بچی بی اے میں اور بچہ میٹرک میں پڑھ رہا ہے۔ مورخہ 19-02-2014 صبح نو بجے ریلوے انتظامیہ ڈی ایس ورکشاپ‘ ڈی ای این‘ ای این‘ آئی او ڈبلیو نے بغیر نوٹس دیئے میرے مکان بمعہ دو دکانیں مسمار کر دیں۔ محکمہ ریلوے نے اس رقبہ کے محکمہ ایل ڈی اے سے بذریعہ چیک نمبر C04693 مبلغ 3729000/- روپے بتاریخ 09-04-09 کو وصول کر چکا ہے جبکہ کچی آبادیوں کا نوٹیفکیشن بحوالہ نمبر DG (KA-41) TRA/ 10/2185 جاری ہو چکا ہے جبکہ محکمہ ریلوے کے جاری کردہ نوٹیفکیشن بحوالہ نمبر 469 W/KA 2000/RL کے حوالہ سے ایل ڈی اے نے رجسٹری میرے نام کر دی اس کے باوجود میں نے 3 عدالتوں سے حکم امتناعی بھی حاصل ہے۔ آپ سے استدعا ہے کہ سائل کی فریاد پر ہمدردانہ غور کیا جائے اور محکمہ ریلوے سے میرے نقصان کا ازالہ کروایا جائے۔(رانا غلام احمد کچی آبادی باجہ لائن مکان نمبر 336 ایل ڈی اے لاہور 0320-4860733)