جواں آں غزل

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر
جواں آں غزل

مکرمی! 4 مارچ 2014ء کو اپنے کالم میں ڈاکٹر علی اکبر الازہری کا مضمون ’’عصبیت فتنوں کی ماں‘‘ میں ایرانی سفارت کار صادق گنجی دوست کے قاتل کو بچانے کے لئے قاضی حسین احمد کے متحرک ہونے کا بلا سیاق و سباق ذکر کیا گیا ہے۔ قاضی حسین احمد ہمیشہ ملت اسلامیہ کے اتحاد یگانگت کے لئے کوشاں رہے ہیں۔ مرحوم کے بارے میں اس طرح کی الزام تراشی اس وقت شائع ہونا جب وہ اس دنیا میں نہیں ہیں۔ کسی طرح مناسب نہیں ہے۔ (سید زاہد عسکری سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی کراچی)