کرپشن کے آگے بند باندھنا ہو گا

ایڈیٹر  |  مراسلات

مکرمی! غیر پیداواری سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی اور بھاری کرپشن کے باعث آج توانائی کے شدید بحران سے 80 فیصد ملکی انڈسٹری بند پڑی ہے جس کے عوض زرمبادلہ کی کمی سے ریاستی سکہ کی قدر میں 46 فیصد کمی ہوئی ہے اور قومی قرضوں کی مد میں 100 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جو ایک بڑا قومی المیہ ہے۔ بے روزگاری اور مہنگائی کی شدت آئی ہے۔ اگر قوم کو اس نازک ترین حالات میں ملکی بقاءاور خوشحالی عزیز ہے تو نگران حکومت کے ساتھ ہی ایسا محب وطن، غیر جانبدار ڈھانچہ (تھنک ٹیک) عدلیہ‘ افواج پاکستان‘ معاش و معیشت‘ سیاست اور صحافت پر مشتمل قائم کرنا ہو گا۔جو کرپشن‘ سفارش‘ اختیارات سے تجاوز اور لاقانونیت کے خاتمہ کا خود کار نظام لائے اور جوابدہی نظام اور ششماہی غیر جانبدار آڈٹ کے ذریعے کرپشن کا خاتمہ کرے۔(نذیر احمد علوی )