غور و حل طلب مسئلہ

ایڈیٹر  |  مراسلات

مکرمی! ایڈیٹر کی ڈاک میں اکثر اوقات مختلف کیڈر/ ٹریڈ ملازمین کے مسائل شائع ہوتے رہتے ہیں جن کے Common مسائل up gradation کے ہوتے ہیں جس کی بنیادی وجہ بجٹ 2002ءمیں Move Over کو ختم کرنا اور سروس Stages کو 20 سے بڑھا کر 30 کرنا ہے۔ جس سے ملازمین کی حوصلہ شکنی ہوئی۔ بعدازاں حکومت وقت نے کئی ایک کیڈرز مثلاً سٹینو گرافر کلرکس، آڈٹ و اکاﺅنٹ کلرکس‘ استاد (ماسٹر) وغیرہ کی Up Gradation کرنی شروع کر دی اور پھر یہ روایت بن گئی کہ ہڑتال اور مظاہرے کرو اور Up Gradation کروا لو۔ جس سے دیگر کیڈرز میں ملازمت کرنے والے ملازمین جن کے پہلے ہی ترقی کے مواقع بہت کم ہیں یا نہ ہونے کے برابر ہیں ان کی حق تلفی ہو رہی ہے۔ اس سلسلے میں چند گزارشات پیش نظر ہیں۔ -1 سروس Stages 30 سے کم کرکے 20 کی جائیں۔-2 Move Over بحال کیا جائے یا کم از کم 1 تا 15 گریڈ ملازمین کا Move Over فوراً بحال کیا جائے۔-3 Up Gradation کو ختم جائے بلکہ Allownces بڑھا دئیے جائیں۔ -4 اگر Up Gradation جاری رکھنی مقصود ہو تو تمام کیڈر کے ملازمین کی یکساں Up Gradation کی جائے۔اگر لوئر ڈویژن کلرک کا سکیل 7 سے 9 کیا جاتا ہے تو تمام دیگر ملازمین چاہے وہ کسی کیڈر یا ٹریڈ میں سکیل 7 کا ملازم ہو تو اس کا سکیل بھی 7 سے 9 کیا جائے۔ تاکہ کسی بھی ملازم کی حق تلفی نہ ہو۔(عاصم علی مکان نمبر1 گلی نمبر23 قاسم ٹاﺅن گوجرانوالہ)