عالم اسلام ایک مرد مجاہد سے محروم ہو گیا

ایڈیٹر  |  مراسلات

مکرمی!قاضی حسین احمد صاحب دردِ دل کے باعث وفات پا گئے۔ ابھی چند دن پہلے ہی کی بات ہے کہ انہوں نے پروفیسر غفور احمد کے جنازے کوخود کاندھا دیا تھا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ چند دن کے بعد اسلام کا یہ عظیم مردِ مجاہد ہم سے اس طرح جدا ہو جائے گا (انا للہ و انا الیہ راجعون)۔سابق امیر جماعت اسلامی و ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ قاضی حسین احمدکا انتقال ملک و قوم اور پورے عالم اسلام کیلئے بہت بڑا سانحہ ہے۔ قاضی صاحب نے زندگی کی آخری سانس تک فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے جدوجہد جاری رکھی۔ کسی بھی انسان کا دنیا سے جانا اسکے اہل خانہ کیلئے شدید غم کا باعث ہوتا ہے مگر قاضی صاحب کی جدائی نے کروڑں انسانوں کو اداس کر دیا ہے۔ میری دعا ہے کہ اللہ رب العزت قاضی صاحب کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور انکے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین!(سمیع الرحمان ضیاء۔ منصورہ لاہور 0334-4024535)