شدید سردی اور معصوم بچوں کے سکول

ایڈیٹر  |  مراسلات

مکرمی! آجکل پنجاب میں بھی شدید سردی جاری و ساری ہے جو کہ بچوں کیلئے انتہائی نقصان دہ ہے۔ بعض سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں میں کمروں کا بھی معقول بندوبست نہیں ہوتا جس کی وجہ سے بچوں کو باہر صحن میں یا برآمدے میں بٹھا دیا جاتا ہے۔ گیس اور بجلی کی بھی شدید ترین لوڈشیڈنگ ہے نہ ہی کوئی ہیٹر وغیرہ کا انتظام کیا جا سکتا ہے لہٰذا محکمہ تعلیم کو دو ہفتے کیلئے جنوری میں تعطیلات کا اعلان کرے تاکہ بچے جو کہ بہت جلد سردی کی زد میں آتے ہیں بیماری سے بچ سکیں۔ (سید روح الامین ۔ 0333-8700762)