بابو ٹرین کی بحالی

ایڈیٹر  |  مراسلات

مکرمی! اہالیان سیالکوٹ (انٹرنیشنل ایکسپورٹ سٹی) کے پرزور مطالبہ پر پاکستان ریلوے نے بالآخر سیالکوٹ تا لاہور بابو ٹرین بحال کر دی ہے جس سے متوسط اور غریب طبقہ کے لوگوں کو علی الصبح لاہور اور گوجرانوالہ پہنچنے والے سرکاری و غیر سرکاری ملازمین کو ایک مناسب سفری سہولت میسر ہو گئی ہے۔ پاکستان ریلوے کا یہ اقدام قابل صد ستائش ہے۔ دریں اثناءاہالیان سیالکوٹ کا پاکستان ریلوے سے یہ بھی مطالبہ ہے کہ فیصل آباد کے راستے بہاولپور اور سمہ سٹہ تک سفر کرنے والے مسافروں کی سہولت کی خاطر سیالکوٹ تا سمہ سٹہ ”سمہ سٹہ ایکسپریس“ بلاتاخیر بحال کر دی جائے۔(ابو سعدیہ سید جاوید علی شاہ، 29/278 امام صاحب سیالکوٹ)