مکرمی! پیپلز پارٹی کے دور میں کندیاں (ضلع میانوالی) سے مختلف شہروں کو جانے والی 5 گاڑیوں کو بند کردیا گیا تھا۔ اس سے ٹرانسپورٹر حضرات تو خوب کمائی کررہے ہیں لیکن علاقہ کے لوگ ایک محفوظ اور سستی سواری کی سہولت سے محروم ہوگئے ہیں۔ ریلوے کے وزیر صاحب نے میانوالی کے دورے کے موقع پر گاڑیوں کو بحال کرنے کا وعدہ فرمایا تھا جو ابھی تک وفا نہیں ہوسکا۔ کندیاں (ضلع میانوالی) سے خوشاب سرگودھا فیصل آباد اور لاہور کا بذریعہ ریل رابطہ بالکل منقطع ہے۔ کندیاں سے سرگودھا تک تو کوئی گاڑی دستیاب نہیں۔ تقریباً 135 کلومیٹر لمبا ریلوے ٹریک زنگ آلود ہورہا ہے۔ محترم سعد رفیق صاحب سے گزارش ہے کہ وہ ان بند شدہ گاڑیوں کو بحال فرما دیں۔ بڑی مہربانی ہوگی۔ (شیر محمد، N/53 گل انعام اللہ خان، میانوالی)
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024