مکرمی! کرکٹ کیا ہے تو فٹنس فیلڈنگ بیٹنگ باؤلنگ (فاسٹ اور سپن) وکٹ کیپنگ اور کپتانی پر مشتمل ہوتی ہے۔ کرکٹ کی بنیاد فٹنس پر مشتمل ہوتی ہے اگر ایک کھلاڑی ذہنی اور جسمانی طور پر بھلے کتنا اچھا باؤلر بلے باز وکٹ کیپر فیلڈر ہو وہ کرکٹ میں سروائیو نہیں کر سکتا‘ ہمارے ملک کی بنیادی خامی یہ ہے کہ کھلاڑی جب پریکٹس کیلئے آتے تو فٹنس کیلئے گراؤنڈ کے چکر سپرنٹس اور ایکسرسائز نہیں کرتے۔ بس آتے ہی بلے کو پکڑ کر بیٹنگ باؤلنگ کرنی شروع کر دیتے ہیں۔ اسلئے جب وہ قومی اور بین الاقوامی کرکٹ میں آتے ہیں تو وہ فٹنس کی کمی کی وجہ سے فیلڈنگ باؤلنگ بیٹنگ میں تھک کر تھوڑی سی دیر میں مسافر نظر آتے ہیں فٹنس کی وبا سب سے زیادہ پاکستانی کرکٹ میں نظر آتی ہے۔ جس سے اکثر لوگ غیر ممالک کی ٹیموں کے خلاف فٹنس کا تقابل نہ کرتے ہوئے جیتا ہوا میچ ہار جاتے ہیں۔ (طاہر شاہ سابق فرسٹ کلاس کرکٹر لاہور)
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024