مکرمی ! میں آپ کی توجہ ایک ایسے بنیادی ضرورت کے خرچے کی طرف دلا رہا ہوں جسے آجکل ہر شخص سے بارہا اپنی زندگی میں واسطہ پڑتا ہے میرا مطلب اسٹام پیپر ہے جو بیان حلفی سے لے کر خرید و فروخت ، دیگر ہر طرح کے معاہدات میں مشتمل ہے، مجھے بیان حلفی کے لئے ایک کم قیمت والا اسٹام پیپر درکار تھا جو کہ پوری مارکیٹ /کچہری کے وثیقہ نویسوں سے نہ ملا۔ مجھے مجبوراً 100روپے والا اسٹام 150روپے میں ملا ۔ اسطرح میری وہ ضرورت جو50,40 میرے میں پوری ہو سکتی تھی وہ 150روپے میں پوری ہوئی۔ بالکل میری طرح ہر طالبعلم جو ڈومیسائل بنوانا چاہتا ہے جو زمیندار زرعی قرضہ لینا چاہتا ہے یا زمین پلاٹ کے لین دین کا معاہدہ یا کرایہ نامہ تیار کرنا چاہتا ہے سب کو زائد پیسے خرچ کرنے پڑتے ہیں اسٹام فروش شاید چھوٹی مالیت کا اسٹام اس وجہ سے نہیں رکھتے یا بیچتے کہ اس پر کمیشن کم وصول ہوتی ہے۔ پر کیف میری آپ کے اخبار کی وساطت سے ارباب بست دکشاد سے گزارش ہے، کہ اسٹام فروشوں کو کم قیمت اسٹام رکھنے /فروخت کرنے کا پابند بنایا جائے تا کہ عوام الناس کو نا جائز خورد برد سے بچایا جا سکے ۔
(اشفاق بہادر منڈی سمبڑیال ضلع سیالکوٹ۔ 0331-5646000)