مالی امداد برائے یتیم بچے

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر
مالی امداد برائے یتیم بچے

مکرمی! تین عدد کم سن بچے جو کہ کلاس پریپ اور کلاس تھری میں زیر تعلیم ہیں۔ ان کے والد اور والدہ دونوں وفات پا چکے ہیں۔ ان کا ایک ہی ماموں ہے جس کے خود بھی تین بچے ہیں اور رکشہ ڈرائیور ہیں۔ مہنگائی کیوجہ سے اب یتیم بچوں کی پرورش بہت مشکل ہو گئی ہے۔ مخیر حضرات سے درد مندانہ اپیل ہے کہ ان بچوں کی پرورش کیلئے مالی امداد فرمائیں۔ تصدیق کیلئے درج ذیل پتہ پر خود مل سکتے ہیں۔ (گلی نمبر 8/C جمال پارک نزد تاج کمپنی آئوٹ فال روڈ لاہور معرفت پروفیسر ریٹائرڈ ملک محمد اسحاق 0321-8848763، 0302-4275977)