عظمت رسالت و نبوت

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر
عظمت رسالت و نبوت

مولانا فضل الرحمن بن محمد معروف عالم دین، مفسر قرآن، خطیب اور کئی کتابوں کے مصنف ہیں۔ بنیادی طور پر تاجر اور محض اللہ کی رضا کے حصول کے لیے بلامعاوضہ و مشاہرہ عرصہ 42سال سے جمعہ و عیدین کے خطبات دے رہے ہیں۔ موصوف 1958ء میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ میچ بھی کھیل چکے ہیں۔ عظمت رسالت و نبوت کتابچہ مولانا نے عشق رسول میں ڈوب کر لکھا۔ کتابچے کے شروع میں نوائے وقت کی 25فروری 2015ء کو بیک پیج پر شائع ہونے والی خبر کا سٹکر چسپاں کیا گیا ہے۔
ریاض (رائٹرز) سعودی عرب میں عدالت نے ایک شخص کو مرتد ہونے پر موت کی سزا سنا دی۔ سعودی عرب کے انگلش اخبار سعودی گزٹ کے مطابق 20 سال سے زائد عمر کے اس شخص نے ایک آن لائن ویڈیو میں گستاخانہ رویہ بھی اپنایا تھا۔ سعودی عرب میں مرتد ہونے پر سزائے موت دی جاتی ہے اور سزائے موت پر عمل سر قلم کر کے کیا جاتا ہے۔مولانا فضل الرحمن بن محمد الازہری نے 2011ء میں 80صفحات کا کتابچہ رقم کیا۔ اس میں انہوں نے حق تک پہنچنے کے لیے بہت سی معلومات مہیا کی ہیں۔ اس کا دوسرا ایڈیشن 2014ء میں منظر عام پر آیا۔ چھپائی اچھی، کاغذ عمدہ، چار رنگوں میں خوبصورت ٹائٹل اور قیمت صرف 50/-روپے رکھی گئی ہے تاکہ اہل اسلام خریدیں اور خرید کر اہل حق میں تقسیم کریں۔ کتاب کے حصول کے لیے رابطہ فون 37641358, 37641358-9 پر کریں۔(تبصرہ: جی این بھٹ)