سکولوں کی حالت

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر
سکولوں کی حالت

مکرمی! میں صوبائی وزیر تعلیم اور سیکرٹری تعلیم کی توجہ حاصل کرنا چاہتا ہوں۔ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول وسن پورہ سکیم نمبر 2 لاہور میں بہت سی جماعتوں میں ڈیسک اور بینچ نہیں ہیں۔ جس کی وجہ سے بچیوں کو زمین پر بیٹھنا پڑتا ہے یا گھر سے اپنی اپنی کرسی یا چوکی لے کر آنا پڑتا ہے جو کہ نہایت تکلیف دہ عمل ہے۔ کیونکہ پیارے پیارے بچوں پر بھاری بستوں کا بوجھ ہی کافی تھا اور اب گھر سے کرسی لے کر آنے کا بھی یہ بدلہ ہوا پنجاب کی ایک واضح مثال۔ (محمد حنیف نجم، وسن پورہ سکیم نمبر 2 لاہور (0300-4902511