دکانداروں کی من مانیاں

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر
دکانداروں کی من مانیاں

مکرمی! ہمارے ملک میں مہنگائی کا کوئی نیا مسئلہ نہیں ہے عوام پہلے ہی اسکے ہاتھوں ستائے ہوئے ہیں۔ اشیاء خور و نوش کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے۔ قیمتوں میں اضافے کے ساتھ دکانداروں کی من مانیاں بھی اپنے عروج پر ہوتی ہیں۔ ہر دکاندار اپنی مرضی کیمطابق ریٹ مقرر کرتا ہے خریدار کو لوٹا جاتا ہے۔ ہر دکان پر الگ ریٹ دکھائی دیتے ہیں جس سے خریدار پریشان ہو جاتا ہے کہ آخر ان قیمتوں میں اتنا فرق کیوں ہے؟ چند دکانداروں نے اپنی دکان کے باہر ریٹ لسٹ آویزاں ضرور کی ہوتی ہے مگر اسے دیکھتا کوئی نہیں قیمتوں میں اضافے کے بعد بھی اشیاء کی کوالٹی معیار کیمطابق نہیں ہوتی۔ ایسے افراد سے نمٹنے کیلئے حکومت کو سخت اقدامات کرے اور مانیٹرنگ اور سزا کے عمل کو بہتر بنانے کی اشد ضرورت ہے۔ (زارا حیدر گورنمنٹ فاطمہ جناح گرلز کالج چونا منڈی لاہور)