یہ حلقہ بھی حمزہ شہباز کا تھا

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر
یہ حلقہ بھی حمزہ شہباز کا تھا

مکرمی! یہ این اے 119ہے ادھر یہ حلقہ قلعہ گجر سنگھ عبدالکریم روڈ، منٹگمری پارک، منٹگمری روڈ کو احاطہ کرتا ہے۔ جس میں ایک لاکھ 68 ہزار ووٹر ہیں یہاں سے ایم این اے حمزہ شہبازکامیاب ہوئے تھے اور سب سے بڑا لطیفہ یہ ہوا کہ انتخابات اور اسکے بعد حمزہ شہباز نے ان علاقوں کا چکر تک نہیں لگایا، کسی نہ کسی طرح جیت تو گئے مگر پھر بھی انہوں نے ان پونے دو لاکھ ووٹروں کے مسائل کو اس طرح نظر انداز کر رکھا ہے جیسا ان کا اس حلقہ سے کوئی تعلق نہیں ان علاقوں میں گھریلو گیس کا مسئلہ چھ ماہ سے دن بدن سنگین صورتحال اختیار کرتا جارہا ہے لوگ حکومتی ارکان کو بددعا دیتے دیتے تھک گئے ہیں گیس گھروں میں ایک دفعہ چند لمحوں کیلئے آتی ہے پھر دس دس دن تک مکمل غائب ہو جاتی ان علاقوں کے عوام میں جو بے چینی پھیلتی جا رہی ہے اسکے بعد ن لیگ کے ارکان کسی طرح بھی سیاسی مفادات حاصل کرنے میں ناکام رہیں گی ۔ کچھ حلقوں کا خیال ہے کہ حکومت قطر سے مہنگی اور بھاری کمیشن پر گیس درآمد کرنے کیلئے شہریوں کو تنگ کررہی ہے تاکہ درآمد گیس کے خلاف لوگ آواز نہ اٹھا سکیں۔ ان حلقوں کے عوام مختلف گیس دفتروں کے چکر لگا لگا تھک گئے ہیں اب سبھی بلدیاتی انتخابات کے منتظر ہیں۔ (ایوب قریشی۔ 23 منٹگمری روڈ لاہور)