اقتدار کے ایوانوں میں ہماری تو بھی کوئی سنے

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر
اقتدار کے ایوانوں میں ہماری تو بھی کوئی سنے

مکرمی! ضلع سرگودھا کی تحصیل شاہپور کے نواحی گائوں (جلپانہ) جو صوبائی وزیر ذکیہ شاہنواز کی سٹیٹ ہے کا رہائشی ہے ہمارا گائوں اتنی بڑی وزیر ہونے کے باوجود جدید سہولیات سے محروم ہے گائوں میں پینے کا پانی جو گزشتہ 10سالوں سے آلودہ ہے لوگ طرح طرح کی وبائی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں واٹر سپلائی کیلئے کئی بار عوامی نمائندوں کی درخواست دی لیکن کوئی سننے والا نہیں ہے گائوں کے لوگوں کو سردی اور گرمی کے موسم میں دور دراز کے علاقوں سے پینے کیلئے پانی بھر کر لانا ہوتا ہے، اسکے علاوہ شہریوں کا کہنا ہے کہ گائوں کے درمیان سے گیس پائپ لائن گزر رہی ہے اور آس پاس کے تمام دیہاتوں میں گیس ہے جبکہ ہمارے گائوں میں گیس کیوں نہیں، عوامی نمائندوں نے الیکشن کے دوران گیس اور واٹر سپلائی کے لیے وعدے کئے لیکن اب وہ گائوں کا راستہ بھول گئے ہیں ہماری عوامی نمائندوں اور خاص کر اپنی صوبائی وزیر ذکیہ شاہنواز سے پرزور اپیل ہے کہ وہ اپنی اسٹیٹ جلپانہ کے لوگوں کے ساتھ کئے وعدے پورے کریں اور گائوں میں واٹر سپلائی اور گیس اور رابطہ سڑکوں کو تعمیر کا جلد از جلد توجہ دیں۔ (محمد اظہر جلپانہ تحصیل شاہ پور ضلع سرگودھا)