چیئرمین گیپکو کی توجہ کیلئے

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر
چیئرمین گیپکو کی توجہ کیلئے

مکرمی! عجب وقت آ گیا ہے کہ کسی بھی مسئلہ کے بارے میں جب تک ذرائع ابلاغ میں خبریں نہ آئیں، افسران ذی شان ٹس سے مس نہیں ہوتے۔ میں نے اپنی بیٹی کا نکاح 22 جنوری کو کیا۔ گیپکو کا غریب ترین یعنی سب سے کم پنشن پانے والا پنشنر ہوں اس لئے میرج گرانٹ کی فائل سٹی نمبر 2 ڈویژن گیپکو سے میمو نمبر 3579/80 مورخہ 28 اپریل کو گیپکو حکام گوجرانوالہ کو بھیجی گئی اور عرصہ سات ماہ سے منظوری اور ادائیگی کا انتظار ہے۔ رشتہ داروں کا رخصتی کیلئے بار بار تقاضہ ہے۔ ذہنی پریشانی حد سے بڑھتی ہے تو متعلقہ افسران کے لئے ’’دعائیں‘‘ نکلتی ہیں۔ اب تک تو ’’دعائوں‘‘ نے اثر نہیں کیا پھر بھی عرض ہی کرنا پڑتا ہے کہ متعلقہ افسران پہلی فرصت میں اس معاملہ بلکہ مسئلہ کو حل فرمائیں۔ اگر جلدی ادائیگی نہ ہوئی تو مجبوراً میڈیا کی موجودگی میں گیپکو دفاتر کے سامنے متعدد پنشنرز کے ساتھ مل کر ’’محفل قوالی‘‘ کروں گا۔

(محمد سرور سلہریا۔ مظفر پور سیالکوٹ۔ 0320-8469818)