سپیڈو بس کے روٹ متعین کرنے کی اپیل

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر
سپیڈو بس کے روٹ متعین کرنے کی اپیل

مکرمی! لاہور سٹی ٹرانسپورٹ کی انتظامیہ سے درخواست ہے کہ عوام کو ٹرانسپورٹ کی جدید سہولیات کی فراہمی کے پروگرام کو عملی جامہ پہنانے کیلئے سپیڈو بس کو باہر کے روٹ پر بھیجا جائے اور شہر میں پرانی بس سروس شروع کی جائے کیونکہ اس میں ٹکٹ سسٹم ہوتا تھا اور عوام کو کوئی پریشانی نہیں ہوتی ہے۔ سپیڈو بس والے کہتے ہیں پہلے کارڈ بنوائے جائیں اس کے بعد آپ اس میں سفر کر سکتے ہیں۔ زیادہ تر لوگ کام کاج یا ملازمت کے سلسلے میں مضافات سے لاہور آتے ہیں، یہ بس میں سفر کیلئے اپنا ماہانہ کارڈ بنوا کر نئے سسٹم سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

(ناظم شوکت۔ چیئرمین مسائل کمیٹی)