آ ر پی او راولپنڈی سے انصا ف کا مطا لبہ

آ ر پی او راولپنڈی سے انصا ف کا مطا لبہ

مکر می میں ایک کاروباری شخص ہوں اور میرا کچھ عرصہ پہلے دوکان کا سامان چوری ہوا تھا جس کی مالیت تقریباً تین لاکھ روپے ہے ، میں اپنے نقصا ن کے از لے اور چور کی گر فتا ر ی کیلئے تھانہ کہوٹہ میں درخواست دی ، اس پر محمد حبیب وغیرہ پر ایف آئی آر درج ہوئی اور پولیس نے متعلقہ سامان سوزوکی پک اپ نمبریA-3042رنگ سفید سے سامان برآمد ہوا اور گاڑی کا ڈرائیور کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا جا سکا، میرا کیس عدالت میں زیر سماعت ہے ۔ ملزمان با اثر شخصیات ہونے کی وجہ سے مجھے اور میر ے بیوی بچوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ اور تھانہ کہوٹہ کے ایس ایچ کو کی طرف سے مجھے اور میرے بچوں پر دبائو ڈالا جا رہا ہے کہ تم اپنے کیس سے دستبردار ہو کر راضی نامہ کر لو نہیں تو تمہیں مختلف مقدمات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ نے مجھے اور میرے بچے کو پوری رات تھانہ میں بٹھائے رکھا اورہمیں بار بار پولیس کی طرف سے راضی نامہ کے لیے دبائو ڈالاجا رہا ہے۔ محمد حبیب وغیرہ چونکہ ایک بااثرشخصیات ہیں جن سے ہمیں جان کا خطرہ ہے۔ اس لیے میری RPO، سے اپیل ہے کہ میرے ساتھ انصاف کیا جائے اور تھانہ کہوٹہ کے ایس ایچ اوکو فوری معطل کیا جائے۔(محمد آزادخان03219809547)