ہماری ثقافت پر میڈیا کے اثرات

ایڈیٹر  |  مراسلات

مکرمی! میں آپ کے روزنامہ اخبار کی وساطت سے حکومت کی توجہ ایک خاص مسئلے کی طرف کرواناچاہتی ہوں کیبل پر نشر کیے جانے والے چینلز کی تعداد میں آئے روز اضافہ ہورہا ہے ان چینلز پر دکھائے جانے والے پروگرامز عوام میں خاص دلچسپی رکھتے ہیں جہاں تک ان پروگرامز میں دلچسپی اور معلومات کا عنصر ہے وہاں اسلامی ثقافت سے ہٹ کر کچھ پروگرامز باقاعدگی کے ساتھ دکھائے جارہے ہیں جس سے نہ صرف ہماری ثقافت بلکہ اخلاقی اقدار کا بھی خاتمہ ہورہا ہے ۔ میری خادم اعلیٰ سے درخواست ہے کہ اگر ان چینلز پر دکھائے جانے والے پروگرامز پر پابندی نہ لگائی تو کم از کم ان چینلز کی اصلاح احوال کیلئے سنجیدگی سے نوٹس لیاجائے تاکہ ملک میں ثقافت برقرار رہے اورنوجوان نسل بھی اپنی ثقافت کی پاسداری کیلئے عملی اقداما ت کریں۔(زعیمہ توقیر)