گاڑی مالکان کیلئے لائف ٹائم ٹوکن سکیم

ایڈیٹر  |  مراسلات

مکرمی!تھوڑا عرصہ قبل حکومت پنجاب کی طرف سے عوام کے لئے آسانی کی خوشخبری تھی کہ گاڑی مالکان محکمہ ایکسائز سے Life time token صرف 10 ہزار روپے کے عوض حاصل کریں اور سالانہ جھنجھٹ سے بچیں، مزید یہ کہ بنک ادا کردہ ٹوکن فیس 10 ہزار روپے سے منفی کرکے بقایا ادا کریں اور لائف ٹائم ٹوکن لے لیں۔ اس آسانی والے اعلان میں یا تو ابہام رکھا گیا ہے یا پھر متعلقہ اہلکاروں کی سمجھ سے باہر ہے یا پھر عوام کی سمجھ سے بالا ہے کیونکہ متعلقہ ایکسائز اہلکاروں کا کہنا ہے کہ صرف ٹوکن فیس منفی ہوگی مگر انکم ٹیکس + صوبائی ٹیکس ہر سال ادا کرنا ہوگا۔ مثلاً 1550 روپے سالانہ فیس ہے، اس میں صرف 540 روپے ٹوکن فیس ہے، صرف وہی منفی ہوگی ،باقی 1000 روپے ہر سال ادا کرنا ہوگا پھر سہولت کس چیز کی دی جا رہی ہے۔ اس کی وضاحت متعلقہ احباب کرنا پسند کریں گے۔ اس مبہم پالیسی کے مطابق میں نے تنگ آکر وہی سالانہ ٹوکن GPO سے لگوا لیا ہے۔
(ڈاکٹر زاہد ربانیفوجی فاﺅنڈیشن ڈسپنسری شیخوپورہ)