اپیل برائے حصول انصاف وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف

ایڈیٹر  |  مراسلات

مکرمی!فدویہ فرزانہ بی بی مورخہ 24-11-2003 سے گورنمنٹ پرائمری سکول مدت خیلانوالہ مرکز موچھ تحصیل و ضلع میانوالی میں بطور ایجوکیٹر ESE اپنے فرائض سرانجام دے رہی تھی، فدویہ نے اپنا عارضی تبادلہ بحکم جناب ڈپٹی ڈی ای او (مردانہ) میانوالی مورخہ 05-10-2007 کو کرایا۔ فدویہ سکول ہذا میں 18-12-2007 تک اپنی ڈیوٹی سرانجام دیتی رہی۔ اسی عرصہ کے دوران مانیٹرنگ ٹیم نے فدویہ کے سابقہ سکول مدت خیلانوالہ میں فدویہ کو غیرحاضر قرار دے کر جناب ڈی ای او (مردانہ) میانوالی میں رپورٹ کر دی، جس پر جناب ڈی ای او صاحب میانوالی نے بغیر انکوائری فدویہ کو ملازمت سے فارغ کر دیا۔فدویہ نے ای ڈی او صاحب میانوالی کو 28-02-2008 کو ملازمت پر بحالی کیلئے اپیل دائر کی لیکن کوئی غور نہیں کیا گیا۔ اس کے بعد فدویہ نے ڈائریکٹوریٹ آف پبلک انسٹرکشن پنجاب لاہور کو اپیل کی جس نے آرڈر نمبر 12716/PA کے تحت 25-11-2009 کو فدویہ کو پیش ہونے کا حکم دیا۔ فدویہ نے تعمیل کی۔ اپنی بے گناہی کے ثبوت پیش کئے لیکن آج تک کوئی فیصلہ نہیں دیا حالانکہ سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب ندیم اشرف صاحب نے ایک مرد ٹیچر ندیم عباس گورنمنٹ پرائمری سکول جموں والا مرکز لیاقت آباد ڈسٹرکٹ میانوالی کو آرڈر نمبر SO(SE-111)05-17-2009 کے تحت ملازمت پر بحال کر دیا تھا۔ اس کے بعد فدویہ نے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پنجاب میں ملازمت کی بحالی کیلئے درخواست دی جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کی جانب سے مورخہ 18-02-2012 کو ڈی سی او میانوالی کو ایک لیٹر نمبر 1709PT-29 جاری کیا گیا، جس میں فدویہ کو دوبارہ ملازمت پر بحال کرنے کی درخواست کی گئی۔ ڈی سی او صاحب نے ای ڈی او صاحب کو کیس کی انکوائری کیلئے کہا، جس پر عمل کرتے ہوئے ڈی ای او (مردانہ) میانوالی نے کیس کی انکوائری کیلئے اے ای او موچھ کو مقرر کیا۔ اے ای او صاحب (مردانہ) موچھ نے مکمل انکوائری کرکے اپنی رپورٹ ڈی ای او آفس میانوالی میں 02-04-2012 کو پیش کر دی جو 100 فیصد فدویہ کے حق میں تھی۔ انکوائری رپورٹ فدویہ کے حق میں آجانے کے باوجود ڈی ای او صاحب (مردانہ) میانوالی نے ایک دفعہ پھر فدویہ کو اپنے ظلم کا نشانہ بناتے ہوئے اپنی رپورٹ فدویہ کے خلاف دی اور کارروائی کیلئے ای ڈی او صاحب کو کیس بھجوا دیا۔ فدویہ کا کیس اب ای ڈی او صاحب میانوالی کے پاس ہے وہاں سے بھی فدویہ کو انصاف کی توقع نہیں ہے۔(فدویہ فرزانہ بی بیمحلہ بلند خیل ڈیرہ سلیم آباد موچھ تحصیل و ضلع میانوالی)