مکرمی! پنجاب پبلک سروس کمیشن نے 36 اضلاع میں تعیناتی کے لئے 71 آسامیوں پر تحصیل میونسپل آفیسرز کی تعیناتی کے لئے اشتہار مئی 2015ء میں دیا، جس کے لئے 80000 امیدواروں نے درخواستیں جمع کروائیں۔ 8اگست 2015ء کو پنجاب پبلک سروس کمیشن نے 71 آسامیوں کے لئے امتحانات کا شیڈول جاری کیا لیکن امتحان سے چند روز پہلے لوکل گورنمنٹ پنجاب کی درخواست پر ملک میں سیلاب کے سبب امتحانات کے انعقاد کے مرحلہ کو روک دیا گیا۔ امتحانات کے انعقاد کے شیڈول پر 80000 امیدواروں نے امتحانات کی تیاری کی کہ اچانک دو روز قبل پنجاب پبلک سروس کمیشن نے امتحانات روک دیئے اب جبکہ 5ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن دوبارہ امتحانات کے انعقاد کا شیڈول ابھی تک PPSC نے دوبارہ جاری نہیں کیا 80000 امیدوار پریشانی اور مشکلات کا شکار ہیں۔ انہوں نے PPSC سے مطالبہ کیا ہے کہ تحصیل میونسپل آفیسرز کی 71 آسامیوں کے لئے امتحانات کے انعقاد کا جلد انعقاد کیا جائے۔ (شبیر حسین چوہدری )
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024