مکرمی! ایک مسلمہ حقیقت ہے جس سے انکا رممکن نہیں ہے اس کو عوامی مینڈیٹ حاصل ہے ۔ عوامی مینڈیٹ کا احترام حکومتِ وقت پر فرض ہے اور اگر الطاف حسین کی تقریر کے بعد چھوٹے میاں یہ فرما دیں کہ الطا ف حسین کی تقریر نفرت انگیز اور قومی سلامتی کے منافی تھی یہ سیاسی و سرکاری طوطے فورا اپنا پینترا بدل لیتے ہیں اور پھر ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سمیت دیگر عہدیداران کو ملک دشمن سرگرمیوںمیں ملوث کرتے ہوئے ان کیخلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کی باتیں کرنے لگتے ہیں اپنے قائد کے تیور دیکھ کر یہ سرکاری طوطے کبھی پی پی پی پر الزام تراشی اور طعنہ زنی کے نشتر چلانے میں مصروف دکھائی دیتے ہیں توکبھی اپنے رہنما کی اندرونی خوف زدہ کیفیات کو بھانپتے ہوئے نواز زرداری بھائی بھائی کی آوازیں بلند کرتے ہوئے مفاہمت کی سیاست کو ہی پاکستان کے استحکام کا حل بتانے لگتے ہیں چونکہ سرکاری طوطے اپنی حماقتوںکی وجہ سے اللہ تعالی کی عطا کردہ قوتِ سماعت، قوتِ بصیرت اور قوتِ بصارت سے محروم ہو چکے ہوتے ہیں۔ لہذا یہ اپنے قائدین کی آنکھوں کے اشاروں، چہرے پر نمودار ہونیوالی کیفیات اور دل میں جنم لینے والی خواہشات کیمطابق اور بدلتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر خود کوڈھال لیتے ہیں۔ (سفینہ نعیم)
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024