مکرمی! پیپلز پارٹی کی نئی نویلی اور پرجوش قیادت نے اپنے ارد گرد ایسے لوگوں کو جن پر کرپشن کے بے شمار الزامات ہیں بٹھا کر جب یہ اعلان کیا ہو گا کہ پارٹی کو بدعنوان عناصر سے پاک کر دیا جائے گا تو کرۂ ارض کی ہر چیز پکار اٹھی ہو گی کہ ایسا معجزہ مگر ہو گا کب؟ اس نئی قیادت کو چاہئے کہ نیکی کے اس سب سے بڑے کام کی ابتدا پارٹی کے اس سے پہلے والے جھنڈا بردار اور اس کے سنگی ساتھیوں سے کر کے پارٹی میں نئی روح پھونک دیں کیونکہ یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے پارٹی سے شریکہ کر کے اسکی روح قبض کر لی تھی لیکن اگر ایسا نہ کیا گیا تو باشعور عوام یہی سمجھیں گے کہ ہر کوئی سیاسی مصلحت کے تحت ہی بیان دیتا ہے عملاً کچھ نہیں کرتا۔ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ اس پارٹی کی جڑیں عوام میں ہیں۔ اب اگر ’’تھیں‘‘ کو ’’ہیں‘‘ میں بدل لیں گے تو سوکھی جڑیں ہری تو ہو جائیں گی۔ (محسن امین تارڑ ایڈووکیٹ )
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024