وزیراعلیٰ پنجاب نوٹس لیں

مکرمی! میرے بیٹے مجاہد علی اور اسکی ٹیوٹا گاڑی نمبری LZJ-6446 تھانہ نارنگ منڈی میں نامزد ملزمان نے 24-1-2011 کو سازش کے تحت تین ہفتے سے اغوا کیا ہوا ہے۔ پولیس مقدمہ کے نامزد ملزمان کو گرفتار کرنے میں قطعی ناکام رہی ہے۔ خدشہ ہے کہ کہیں ملزمان میرے بیٹے کو قتل ہی نہ کر دیں۔ استدعا ہے کہ میرے بیٹے اور اس کی گاڑی کو بازیاب کروایا جائے۔ (نذیر احمد ولد محمد علی ساکن محمدی والا تھانہ نارنگ منڈی ضلع شیخوپورہ 0323-7773806)