مکرمی!روشنیوں کا شہر کراچی کاروباری لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا شہر ہے جو آج کل بڑی مشکلات کا سامنا کر رہا ہے جہاں ہزاروں لوگ دہشت گردی کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں۔ کاروبار زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔ لوگ کراچی کو چھوڑنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔ جہاں کہیں رات کی تاریکیوں میں بھی روشنی کی کرن ہوا کرتی تھی اب وہی کراچی دن کی روشنی میں بھی اندھیروں میں ڈوبتا نظرآتا ہے۔ آئے روز کی ہڑتالیں، غنڈہ گردی، قتل و غارت گری نے کراچی میں ڈیرے ڈال رکھ ہیں جس کی وجہ سے عام آدمی کا جینا محال ہو چکا ہے۔ گزشتہ دنوں قہر کی دھوپ، گرمی، تپش اور لوڈشیڈنگ کی وجہ سے سینکڑوں لوگ لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ پانی و بجلی نہ ہونے اور گرمی سے نڈھال ہو کر لوگ مر رہے ہیں۔ رمضان المبارک کی مبارک سعادتوں میں کراچی کے لوگوں کا اس طرح مرتے رہنا وقت کے حکمرانوں کے لئے لمحہ فکریہ ہونا چاہئے۔ کراچی پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اس لئے حکومت اس شہر اور اس کے باسیوں کی حفاظت کی ذمہ داری اور لوگوں کے جان و مال کی حفاظت کا فریضہ کماحقہ ادا کرے۔ (شیخ امتیازاحمد، ملتان روڈ لاہور، 0308-6950709)
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024