کفالت یتیم سے جنت کا حصول بھی

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر
کفالت یتیم سے جنت کا حصول بھی

مکرمی! آغوش (الخدمت) اٹک شہر میں 2002ء سے قائم یتیم بچوں کا ایک مثالی ادارہ ہے۔ جس میں ملک کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے 150 یتیم نادار بچے رہائش پذیر ہیں۔ جنہیں اعلیٰ تعلیم اور اچھے کردار سے آراستہ کر کے مفید پاکستانی شہری بنانا ہے۔ اس مقصد کے لئے آغوش کی جدید اور شاندار عمارت میں بچوں کو بہترین رہائشی سہولتیں‘ انگلش میڈیم سکول میں معیاری تعلیم مع کمپیوٹر بطور مضمون اور اعلیٰ تربیت کا انتظام موجود ہے۔ جب کہ آغوش سے متصل و سیع و عریض کھیل کا میدان بچوں کی غیر نصابی سرگرمیوں میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ بچوں کی ماہانہ سکول فیس‘ لباس‘ یونیفارم‘ سٹیشنری‘ روزانہ جیب خرچ‘ علاج معالجہ اور دیگر متعلقہ اخراجات ادارہ برادشت کر رہا ہے صاحب ثروت اہل خیر اور دکھی انسانیت کا درد رکھنے والے افراد کے تعاون سے ممکن ہے۔ تعاون کے لئے اکائونٹ نمبر 011000501001سلک بینک اٹک( شبیر احمد کاکا خیل سینئر ایڈمنسٹریٹر آغوش اٹک برائے رابطہ و معلومات 0300-5622084/ )