بچوں کے سامنے جھوٹ نہ بولیں

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر
بچوں کے سامنے جھوٹ نہ بولیں

مکرمی! آپ کے اخبار کی وساطت سے میں ایک سنگین مسئلہ پر اعلیٰ احکام کی توجہ دلوانا چاہتی ہوں جوکہ معاشرے میں آج کل زیادہ عام ہوتا جارہا ہے اکثر والدین بچوں کے سامنے جھوٹ بولتے ہیں جس کا بچوں پر بہت گہرا اثر ہوتا ہے۔ امریکی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ بچوں کے سامنے جتنا جھوٹ بولا جائے، ان میں دھوکے بازی اور جھوٹ بولنے کا امکان اتنا ہی بڑھ جاتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پانچ سے سات سال کی عمر کے بچے اپنے والدین کی رول ماڈل بنا لیتے ہیں اور ان کی عادتیں اپنانے کی کوشش کرتے ہیں، لہذا والدین کو اپنے بچوں کے سامنے جھوٹ بولنے سے پہلے یہ سوچ لینا چاہے کہ ان کے جھوٹ بچوں کی عادات پر بھی اثر انداز ہوسکتے ہیں اور ان کی زندگی پر بھی منفی اثرات چھوڑتے ہیں (عروسہ رفیق اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور)