مکرمی! گرمی کا موسم اپنے پورے آب و تاب پر ہے اور لاہور کے درجہ حرارت میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔ ان حالات میں لاہور کے بیشتر بس سٹاپوں پر مسافر صاف اور تازہ پانی کی سہولت سے محروم ہیں۔ میری اعلیٰ حکام سے گزارش ہے کہ اس بارے میں فوری اقدامات کریں۔ مخیر حضرات بھی ٹھنڈے پانی کی فراہمی کیلئے اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ (فریحہ سلیم - گورنمنٹ ایم اے او کالج لاہور)
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38