گورنمنٹ سکولز کی بدحالی

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر
گورنمنٹ سکولز کی بدحالی

مکرمی! میں محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام کی توجہ ایک انتہائی اہم مسئلہ کی طرف مبذول کروانا چاہتی ہوں، ہمارے علاقہ شاہ عالم مارکیٹ میں گورنمنٹ فارمن گرلز ہائی سکول کو ایک سال سے زیادہ کا وقت گزر چکا ہے، تعمیرنو کیلئے سکول کے نصف حصے کو گرا دیا گیا تھا۔ آج تک اس کی تعمیر مکمل نہیں ہو سکی۔ لاہور جیسے بارونق اور ترقی یافتہ شہر میں بھی یہ حالت ہے کہ بچے کھلے آسمان تلے موسم میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں، صاف پانی بھی دستیاب نہیں ہے اور دیگر بنیادی سہولیات سے بھی طالبات محروم ہیں۔ اعلیٰ حکام کی نظر اس کی طرف جانی چاہئے یا وزیراعلیٰ پنجاب سے درخواست ہے کہ وہ خود نوٹس لیں۔  (تہذین طاہر۔ لاہور)