تعلیم سے محروم بچے

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر
تعلیم سے محروم بچے

مکرمی! پاکستان میں بچوں کی مزدوری کی شرح میں دن بدن اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے۔ 2013ء کی ایک رپورٹ کے مطابق 3.3 ملین بچے جن کی عمر 14 سال سے کم ہے مزدوری کی زندگی بسر کر رے ہیں جس میں لڑکے اور لڑکیاں دونوں شامل ہیں۔ لڑکوں کی تعداد 73 فیصد معلوم ہوئی جبکہ لڑکیوں کی تعداد 27 فیصد ہے جس عمر میں ہاتھوں میں قلم کاپیاں ہونی چاہئے بچے مزدوری کر کے اپنے گھروں کا گزارہ کرنے پر مجبور ہیں ایک مضبوط قوم بننے کیلئے ہمیں اپنے ملک کے بچوں کو کامیاب مستقبل کی طرف لے جانا ہوگا جس میں حکومت کا کردار انتہائی اہم ان بچوں کو روزگار کے ساتھ تعلیم کی بنیادی ضروریات بھی فراہم کی جائیں اس سے پاکستان ایک مضبوط ملک و قوم کی صف میں شامل ہوسکتا ہے۔ (آمنہ سحر، گورنمنٹ فاطمہ جناح کالج چونا منڈی لاہور)