آئے دن احتجاج سے عوام پریشان

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر
آئے دن احتجاج سے عوام پریشان

مکرمی! جب سے پاکستان ایک آزاد ملک کی حیثیت سے وجود میں آیا ہے تب سے لے کر اب تک مسائل میں گھرا ہوا ہے خواہ وہ امن و امان کا مسئلہ ہو یا توانائی کا مسئلہ مگر یہ مسائل پورے پاکستان میں موجود پاکستانی عوام کے ہیں جن کو حل کرنا ہی حکومت کی گڈ گورننس کہلائے گی۔ فی الوقت اس ڈاک کے ذریعے جو پیغام دینا چاہتا ہوں وہ یہ ہے کہ مال روڈ کاروباری لحاظ سے اہم شاہراہ ہے جہاں آئے دن احتجاج کی وجہ سے ہر آدمی کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ایمبولینسز کو راستہ نہیں ملتا، رکشوں میں موجود مریض بھی اپنی زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں، معاشی بدحالی پہلے ہی ہمارے ملک کی قسمت میں لکھی ہوئی ہے، ان احتجاجوں کی وجہ سے ملک کے حالات اور خراب ہوتے جا رہے ہیں۔ ایک تو گرمی اپنے جوبن پر ہے اور آئے دن احتجاج سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہونے کی وجہ سے عام شہری کی مشکلات میں بھی بہت اضافہ ہو رہا ہے لہٰذا میری حکومت اور وزیرالعیٰ پنجاب شہباز شریف سے التماس ہے کہ ایک ایسی مخصوص جگہ تشکیل دی جائے جہاں احتجاجی تنظیموں سے ملکر معاملات طے کر لئے جائیں تاکہ یہ روز کی تکلیف سے بچا جا سکے۔ (حافظ عبدالقادر، شعبہ ابلاغیات پنجاب یونیورسٹی)