چیف جسٹس اور وزیر اعلیٰ پنجاب ’’اب یاکبھی نہیں‘‘

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر
چیف جسٹس اور وزیر اعلیٰ پنجاب ’’اب یاکبھی نہیں‘‘

مکرمی! مظفر گڑھ کی مظلوم مقتول طالبہ آمنہ کے واقعہ کو پاکستان کے ظالموں بدکرداروں کیلئے ایک عبرتناک مثال بنانے کا وقت آگیا ہے۔ آمنہ کے ساتھ ظلم میں ملوث شخص اور تفتیش آفیسر کے ساتھ ساتھ ضلع کے ڈی پی او ، ڈی ایس پی اور ایس ایچ اوز کو فوری گرفتار کیا جائے۔ اگر کوئی ایم پی اے یا وزیربھی اس واقعہ میں ملوث ہے۔ تو کوئی لحاظ نہ کیا جائے۔ ان تمام سرکاری غیر سرکاری ظالموں کو عبرت کا نشان بنادیا جائے۔ اس تھانے کے سامنے عدالت لگے اور 30دن میں کیس کا فیصلہ کرکے تھانے کے سامنے جس جگہ مظلوم پاکستانی بیٹی نے گلے سڑے نظام کے خلاف خودسوزی کی وہیں پہ تمام مجرموں کو پھانسی پر لٹکایا جائے۔ (محمد آصف جاہ گجر اڈہ114/7Rچیچہ وطنی ضلع ساہیوال)