ماہر لسانیت کی وزیراعظم پاکستان سے اپیل

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر
 ماہر لسانیت کی وزیراعظم پاکستان سے اپیل

مکرمی! پاکستان آرمی کور آف سنگنلز کا ریٹائرڈ حوالدار ہوں۔ میں 1984ء میں ملک خداداد پاکستان کے دفاع کیلئے نئی خفیہ زبان ایجاد کرنے کا پراجیکٹ شروع کیا۔ پندرہ سال کی شب و روز محنت کے بعد اللہ تعالیٰ کی خاص مہربانی اور نبی کریم حضرت محمدؐ کی کرم نوازی سے ایسی حیرت انگیز زبان متعارف کرانے میں کامیاب ہو گیا۔ جس کی ٹیکنالوجی دنیا بھر میں کسی ملک میں زیر استعمال نہیں ہے اور نہ ہی کوئی ملک اس زبان کا کوئی بھی سسٹم بریک نہیں کر سکتا۔ خفیہ زبان تین حصوں پر مشتمل ہے۔ پہلا حصہ Voices آوزیں ہے۔ یہ سسٹم وائرلیس سیٹ۔ انٹرنیٹ سیل فون پر استعمال ہو سکتا ہے۔ 245 ملکوں کی آوازوں کے ہم پلہ نئی خفیہ زبانیں ایجاد کی جا سکتی ہے۔ اس سسٹم کے الفابیٹس کی تعداد 55 ہے۔ دوسرا حصہ۔ لکھنے کا سسٹم یہ بہت انوکھی اور دلچسپ ایجاد ہے۔ خفیہ زبان ہونے کے باوجود اسے بغیر ڈی کوڈنگ ڈائریکٹ انگلش زبان میں روانی کے ساتھ پڑھا جا سکتا ہے اور اس کے ذریعہ ایک تحریر کو دو سو مرتبہ الگ الگ انداز میں لکھا جا سکتا ہے۔ دنیا میں سب سے زیادہ الفا بیٹس کے حامل ملک کمبوڈیا کے حروف تہجی کی تعداد 74 ہے اور سب سے کم الفابیٹس والا ملک امریکی ریاست ہوائی کا دارالخلافہ ہونولولو ہے اور الفابیٹس کی تعداد ہے صرف بارہ 12 لیکن میں نے کمبوڈیا کے حروف تہجی کی تعداد کو دوگنا کرنے کے بعد انتہائی مہارت سے کو نہایت پیچیدہ بنا دیا ہے۔ میرے پاس خدا کی طرف سے جو خاص علم ہے وہ دنیا میں اربوں انسانوں کے پاس نہیں ہے۔ میری عمر 62 سال ہو چکی ہے کسی وقت مر سکتا ہوں۔ کیا نایاب اور بیش بہا قیمتی علم میرے ساتھ زیر زمین دفن ہو جائے گا۔ (سعید بخاری 03288987471)