ظلم کی انتہا

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر
ظلم کی انتہا

مکرمی! آپ کی توجہ ایک اہم مسئلے کی جانب دلانا چاہتا ہوں کہ محکمہ پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن نے محکمہ ہذا سے ریٹائرڈ ملازمین/ ریٹائرڈ فوت شدہ ملازمین کی بیوگان کی ماہوار پنشن میں تین سال سے اضافہ نہیں کیا اور نہ ہی ان کے بقایا جاتا ادا کئے۔ حکومت پنجاب نوٹیفکیشن جاری کر دیتی ہے محکمہ نوٹیفکیشن پر عملدرآمد نہیں کرتا۔ اسی کا نام لاقانونیت ہے۔ اگر کسی ریٹائرڈ ملازم یا ریٹائرڈ ملازم کی بیوہ نے بھوک اور غربت کے ہاتھوں تنگ آ کر خودکشی کر لی یا وزیر اعلیٰ میاں محمد شہباز شریف کی رہائش گاہ کے سامنے خود سوزی کر لی تو اس کا ذمہ دار کون ہو گا۔ وزیر اعلیٰ پنشن میں اضافہ نہ کرنے کا نوٹس لیں۔ محکمے کے ذمہ داران افسران کو معطل کرکے انکوائری کی جائے گی محکمہ فوراً ریٹائرڈ ملازمین کی ماہوار پنشن کا اضافے کا لیٹر جاری کرکے بقایا جات ادا کرے۔(محمد ارشاد قمر ریٹائرڈ سپرنٹنڈنٹ مکان نمبر 90 ایف بلاک چشتیاں ضلع بہاولنگر)